ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وہ درخت جسے نبی کریم ؐ نے مسلمان مردوں کی طرح قرار دیا کیا آپ جانتے ہیں اس درخت سے کونسا فائدہ حاصل کیا جاتا ہے ؟

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کھجوروں کی ہر قسم انسانی صحت اور توانائی سے لبریز ہوتی ہے . انہیں کئی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے. عجوہ کھجور تو امراض قلب میں مستعمل ہے اور اس پر رسول اللہ ﷺ کی سنت و حکمت کی مہر حق ثبت ہے کہ یہ دل کے عوراض سے بچاتی ہے .بلاشبہ طب نبویﷺ علم و حکمت کا خزانہ ہے .اللہ کریم نے کھجور کے ساتھ ساتھ اسکے درخت کے گودے میں

بھی غیر معمولی شفا رکھی ہے.صحیح بخاری و صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے’’ہم لوگ رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ صمغ کھجور آپکے پاس لایا گیا، آپﷺ نے فرمایا درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے جو مسلمان آدمی کی طرح ہےجس پر خزاں کبھی نہیں آتی اور اس کے پتے کبھی جھڑ کر نہیںگرتے‘‘. جمار کھجور کا گابھا ہوتا ہے .یہ کھجور کے تنے کا اندرونی نرم حصہ ہے ،عربی میں اسکو قلب النخل کہا جاتا ہے .یہ کھانے میں بہت لذیذہے. صمغ کھجور کا گودا (GUM) ہی ہے جو زخموں کومندمل کرتا ‘دست روکتا ، صفراء کے غلبہ کو ختم کرتا ‘ ہیجان دم پیدا کرتا مگر دیر ہضم ہے. اس کے درخت کا ہر حصہ مفید ہے. اسی وجہ سے رسول اللہﷺ نے مرد مومن سے اس کی تشبیہ دی .جدید تحقیقات کے مطابق جمار میں پوٹاشیم کی کافی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے علاوہ بدن کے ٹشوز کی مرمت میں کام آتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی کی خاصی مقدار ہے.عربوں کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں جمار کو تجارتی پیمانے پر فروخت کیا جاتا اور نباتات سے علاج کرنے والوں میں یہ معروف ہوچکا ہے.عربوں کے دسترخوان پر اسکو سلاد کی طرح پیش کیا جاتا ہے.وہ سنت نبویﷺ کے تحت اسکو اپنی صحت کے لئے استعمال کرتے ہیں.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…