اسلام آباد( آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی آ ج (پیر کو)ہونیوالی اے پی سی کا ایجنڈا جاری، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ مولانا فضل لرحمان صدارت کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفود شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے کیمطابق اپوزیشن جماعتوں کی آج پیر کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا جاری
کردیا گیا۔ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سرِ فہرست ہے۔ اے پی سی میں ملکی سیسی صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی جبکہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی صدارت کریں گے جبکہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق پر مشتمل مسلم لیگ ن کا وفد شرکت کرے گا۔