کیون ریوز پاکستانی ٹیم کو سوکا ٹریننگ دینے کیلئے 19 تا 29 اگست پاکستان کا دورہ کرینگے

17  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ کیون ریوز سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کوسوکا ٹریننگ دیں گے۔سوکا ورلڈ کپ 12 تا 20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں ہوگا جس کی تیاری کے لیے اسلام آباد، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں 19 تا 29 اگست اوپن ٹرائلز ہوں گے۔منتخب کھلاڑی نیشنل چمپئن ٹیم کے ہمراہ اکتوبرمیں یونان کے شہر کریٹ کا دورہ کریں گے۔سوکا ورلڈ کپ میں دنیائے فٹبال کی عظیم ٹیموں کے خلاف نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لیے لیڑر لیگز نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور یوئیفا لائسنس کوچ کیون ریوز کے ساتھ

معاہدہ کیا ہے۔پاکستان سوکا ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے اسلام پباد، لاہور،کوئٹہ اور کراچی میں اوپن ٹرائیلز کے ذریعہ مزید کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو لیڑر لیگز نیشنل چمپئن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کیون ریوز 19 تا 29 اگست پاکستان کا دورہ کریں گے جو 21 اگست کو اسلام آباد، 23 اگست کو لاہور، 25 اگست کو کوئٹہ جبکہ 28 اگست کو کراچی میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کا سلیکشن کریں گے۔منتخب کھلاڑی لیڑرلیگز کے ہمراہ یونان کے شہر کریٹ میں ہونے والے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ٹرائلز میں کسی بھی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…