اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سونے کی قیمتوں میں اب تک کا بڑا اضافہ ، قیمت ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

کراچی/لاہور( این این آئی ) عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں فی اونس 16ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں88 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 75 ہزار 703 روپے فی 10 گرام کی ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے عالمی سطح پر

سونے کی قیمت ہے جو فی اونس 16 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 514 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ کی ہے۔عالمی سطح پر جمعرات کے روز اس وقت ایک فیصد اضافہ ہوا جب امریکی حکومت کے بانڈ زکی پیداوار میں کمی کی وجہ سے کساد بازاری نے فائدہ اٹھایا اور خطرے سے بچنے کے لیے دھات میں دلچسپی میں اضافہ ہوا۔چنانچہ امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ، ہانک کانگ میں بے امنی کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں پائے جانے والے خوف کے سبب سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے کے بعد 6 سال کی بلند ترین سطح ایک ہزار 523 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔عالمی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں سال کے بقیہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 580 سے لے کر 1600 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔اسی طرح چاندی کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے بعد 17.26 ڈالر فی اونس جبکہ پلاٹینیم کی قیمت 0.1 فیصد کی کمی کے بعد 839.33 ڈالر فی اونس اور پلاڈینیم کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 425 ڈالر ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…