فیصل آباد(آن لائن)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جماعت الدعوۃ،لشکرجھنگوی،تخریک طالبان پاکستان ، تحریک جعفریہ پاکستان سمیت 73کے قریب کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں،عطیات اور صدقات دینے پر پابندی عائد کردی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اجازت ناموں کے حامل مدارس/این جی اوز ودیگر فلاحی اداروں کی طرف سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضلع بھر میں 26مقامات کو مختص کیاہے اور کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
آن لائن کے مطابق محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسداددہشگردی ایکٹ اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ایکٹ 1948ء کے تحت قراردی کی گئی کالعدام یا زیر نگرانی تنظیموں کی کسی بھی قسم کی معانت مالی امداد یا سہولیات فراہم کرنے قانونا جرم ہے جس کی سزاء 10سال قید،ایک کروڑروپے جرمانہ یادونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہے حکومت پنجاب نے کالعدام تنظیموں کے600کے قریب مدارس،سکولز،ڈسپنریاں،ہسپتال اور ایمبولینسز کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ان کالعدم تنظیموں نے نام پر کوئی چند ہ اور کھل لیں جمع نہیں کرسکتا شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان تنظیموں کی طرف سے یا ان کے نام پر کوئی کھالیں،عطیات اور صدقات اکٹھا کرے تو اطلاع کاؤنر یررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹال فوری نمبر پر دیں اطلاع کنندہ کانام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے اجازت ناموں کے حامل مدارس/این جی اوز ودیگر فلاحی اداروں کی طرف سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضلع بھر میں 26مقامات کو مختص کیاہے۔ڈپٹی کمشنر طارق خاں نیازی کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آبادوسٹی میں یہ مقامات بیرون امین پور بازارعیدگاہ روڈ،نزددربارباباقائم سائیں فیض آباد سمیت دیگر 26مقامات کو مختص کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ وپولیس کی طرف سے کھالیں جمع کرنے کے عمل کی مکمل نگرانی ہوگی۔میونسپل کارپوریشن،فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کپنی،محکمہ لائیوسٹاک،تحفظ ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے پوائنٹس کی نگرانی کریں اس ضمن میں صفائی ستھرائی اور جراثیم کش سپرے کو یقینی بنایا جائے اور شام کے اوقات میں جمع شدہ تمام کھالوں کو اٹھالیا جائے تاکہ صفائی اور تعفن کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ مقامات کے علاوہ دیگر جگہوں پر کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔