فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثناء اللہ کے داماد احمد شہریار کو دو افراد کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کے داماد احمد شہریار کی گرفتاری دو سگے بھائیوں آصف بٹ اور عمران بٹ کے قتل میں ملوث ملزم مزمل کے انکشاف
پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مسعود آباد میں دو سال قبل دونوں بھائیوں کو قتل کیا گیا تھا۔ تھانہ سم آباد میں اس قتل کے مقدمات درج کیے گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے داماد کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔