منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

’’مریم نواز کی جان کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے خطرہ ‘‘ لیگی رہنماء کو گرفتار کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 9  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی گرفتاری پر سینئر تجزیہ نگار زید حامد نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میںلکھا کہ میں آپ کو اندر کی خبر دے رہا ہوں ، مریم نواز کی جان کو خطرہ تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی نے مریم نواز کو بے نظیر کی طرح

سیاسی ریلی میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاکہ اس کا قتل کا الزام پاک فوج پر لگایا جا سکے اور اس کےنتیجے میں ملک میں ایک ہیجان کی کیفیت پیدا ہو جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنی گرفتاری پر شکر گزار ہونا چاہیے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز اور یوسف عباس کی گرفتاری اور نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر ارکان اسمبلی اور کارکنوں پر پولیس تشدد کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری کشمیر پر کی گئی سودے بازی سے توجہ ہٹانے کے لئے عمل میں لائی گئی ہے۔مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی ارکان اسمبلی او ر کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔مطالبہ ہے کہ مریم نواز اور دیگر اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…