جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا 4سال بعدشوہر سے علیحدگی کا اعلان

datetime 2  اگست‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے شوہر ساحل سانگھا کیساتھ شادی کے 4 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سانگھا اکتوبر 2014ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انسٹا گرام پر اپنی تصاویر بھی شیئرز کی تھیں۔علیحدگی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 11 سال ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم علیحدگی اختیار کر لیں، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ہمارے درمیان محبت اور عزت کا رشتہ قائم رہے گا جبکہ ہمارا سفر ہمیں

مختلف منزلوں کی طرف لے جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے خاندان والوں اور تمام دوستوں کا بے پناہ محبت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میڈیا سمیت ہر کسی سے گزارش کرتی ہوں کہ ہماری ضروریات کی عزت کریں کیونکہ اس وقت پرائیویسی کی ضرورت ہے۔ ہم معاملے پر مزید کوئی بھی بیان جاری نہیں کریں گے۔دیا مرزا کے شوہر ساحل سانگھا کی جانب سے بھی یہی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے ۔ ساحل اور دیا مرزا نے لمبے عرصے پر محیط تعلقات کے بعد 18 اکتوبر 2014 کو شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی کی کوئی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…