پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

پہلے بوائے فرینڈ کے دھوکے سے ٹوٹ گئی تھی : پرینیتی چوپڑا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)آنے والی رومانٹک فلم ’جبری جوڑیاں‘ میں رومانٹک انداز میں دکھائی دینے والی پرینیتی چوپڑا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ انہیں بوائے فرینڈ نے نوجوانی میں دھوکا دیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ نے اپنے رومانوی تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔

اس سے قبل ان کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔اگرچہ اداکارہ نے کبھی بھی کسی سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم ماضی میں ان کا نام ساتھی اداکار ارجن کپور سمیت سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔پرینیتی چوپڑا نے سدھارتھ ملہوترا سمیت ارجن کپور کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے اور وہ دونوں کو بہترین دوست بھی قرار دیتی رہی ہیں۔تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ارجن کپور کے تعلقات اداکارہ ملائیکا اروڑا سے ہونے کے بعد پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنی راہیں الگ کرلی ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کے تعلقات فلم ساز چرت ڈیسائی سے ہیں۔چرت ڈیسائی اور پرینیتی چوپڑا کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیوں کے دوران ہی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں اپنے بوائے فرینڈ دھوکا دے چکے ہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے شوبز ویب سائٹ سے بات کے دوران اعتراف کیا کہ پہلی بار محبت میں دھوکا ملنے پر وہ اندر سے ٹوٹ گئی تھیں۔اداکارہ نے اس بات پر شکر کیا کہ انہیں نوجوانی میں ہی دھوکا ملا، جس سے انہوں نے سبق سیکھا۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ جس وقت انہیں اپنے بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو انہیں سخت مایوسی ہوئی اور وہ اندر سے ٹوٹ گئی تھیں، انہیں ایسے وقت میں اپنے اہل خانہ کی ضرورت تھی۔اداکارہ نے تسلیم کیا کہ محبت میں دھوکا ملنے کے بعد انہیں اپنے اہل خانہ نے ہی سہارا دیا اور وہ دوبارہ سے زندگی گزارنے کے اہل ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…