کراچی(نیوز ڈیسک) سیمنٹ کی مقامی فروخت میں گزشتہ ماہ 8.07 فیصد اضافہ ہواتاہم برآمدات میں 26.13 فیصد کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت مئی2014 کے مقابلے میں 0.39 فیصد کم رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری اب بھی اپنی پیداواری گنجائش سے کم سیمنٹ تیار کررہی ہے حالانکہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 7.98 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2014-15 کے ابتدائی11ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 10.82 فیصد کم رہیں جس کی وجہ سے سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی نمو 3.47 فیصد رہی۔
اے پی سی ایم اے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 25.492 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اس عرصے کے لیے 23.608 ملین ٹن تھی، گزشتہ برس کے پہلے11 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 7.448 ملین ٹن تھی جو رواں سال اس عرصے کے دوران 6.642 ملین ٹن رہی جس کی وجہ سے مقامی طور پر سیمنٹ کی فروخت میں ہونے والے اضافہ کا مثبت اثر ختم ہوگیا۔
جنوبی علاقے کی سیمنٹ کی برآمدات میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، یہ برآمدات سمندری راستے سے کی گئیں تاہم شمالی علاقے سے سیمنٹ کی برآمدات میں 18.30 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ ایرانی سیمنٹ ہے کیونکہ شمالی علاقے کی برآمدات زیادہ تر افغانستان کو جاتی ہے۔
سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ26فیصدکمی
5
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں