پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے رہنما”انڈسٹری“ کے مالک نکلے،عدالت نے اثاثہ جات چھپانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات چھپانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیاہے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے دستاویزی ثبوت طلب کرلیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس منظور عبدالمالک گدی نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں فریقین کو ایک ہفتے کے اندردستاویزات جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر شاہ نے خورشید شاہ کی الیکشن 2018میں کامیابی کے خلاف درخواست

دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار نے خورشید شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ سید خورشید شاہ نے شاہ فوڈ انڈسٹری اپنے نامزدگی فارم میں ظاہر نہیں کی،انہوں نے 2011 میں یہ انڈسٹری خرید کی اور 2017 میں مالکانہ حقوق حاصل کیے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2018 کے الیکشن میں خورشید شاہ نے شاہ فوڈ انڈسٹری اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی، جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کے جرم میں خورشید شاہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت خارج کی جائے اور انہیں الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیاجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…