ایران کے ساتھ ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا تعاون جاری رہے گا ، روس

19  جولائی  2019

ماسکو(آن لائن)روس نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی کے دوسرے یونٹ کی تعمیر کا کام پروگرام کے مطابق جاری رکھے گا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زاخارووا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر ایران میں روس کا سب سے اہم پرجیکٹ ہے جس کے پہلے مرحلے کار آغاز ہو گیاہے اور یہ بجلی گھر ایران کی ضرورت کے لئے بجلی تیار کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بوشہر

ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کی تعمیر کا کام پروگرام کے تحت مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ واشنگٹن کی غیر قانونی پابندیوں نے ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں مشکلات کھڑی کردی ہیں لیکن تہران اور ماسکو بوشہرایٹمی بجلی گھر کی تعمیر میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھا ہے اور وہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…