جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے کس لیگی رہنما سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا

datetime 18  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے لیگی رہنما میاں رضا سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کی ایک ٹیم پوچھ گچھ کیلئے لاہور جائے گی، جج ارشد ملک کے مطابق میاں رضا نے طارق محمود سے ویڈیو خریدی تھی،

مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف اور مہر جیلانی کو گرفتار کیا جائیگا، میاں طارق محمود کو (آج)جمعہ کو عدالت میں پیش کر کے مزید ریمانڈ لیا جائے گا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت درج کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمے میں سائبر کرائم ایکٹ کی 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے سابق جج نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ میں 2000 سے 2003 تک ملتان میں تعینات رہا، میاں طارق نے نشہ آور چیز پلا کر میری خفیہ ویڈیو بنائی، مجھے بلیک میل کرنے کے لئے ویڈیو کو غیراخلاقی رنگ دیا، کئی سال گزرنے کے بعد اب پتہ چلا کہ میاں طارق نے وہ ویڈیو لاہور کے ن لیگی رہنما میاں رضا کو بیچ دی۔اس ویڈیو سے ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف اور مہر غلام جیلانی نے بلیک میل کیا، ملزمان مجھ پر سزا یافتہ میاں نواز شریف کی مدد کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، بلیک میلرز نے اپنے مفاد کے لئے جاتی عمرہ لاہور میں نواز شریف اور مدینہ منورہ میں حسین نواز سے ملوایا، دونوں ملاقاتوں کی خفیہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…