لاہور(این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز امسال ستمبر سے سیالکوٹ،لندن ڈائریکٹ فلائٹ کی سروس شروع کر یگی۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی سیالکوٹ لندن پرواز 10 ستمبر سے آپریشنل ہو گی۔سیالکوٹ لندن کے درمیان اس روٹ پر شروعات میں ہفتہ وار ایک فلائٹ ہو گی۔ فلائٹ سیالکوٹ سے لندن منگل پہنچے گی اور لندن سے واپسی بروز بدھ ہو گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ سکھ یاتری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے کرتار پور کا فاصلہ 100 کلو میٹر ہونے کے باعث سکھ آسانی سے یاترا کر سکیں گے۔