جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

آئی پی ایل فکسنگ میں بے نقاب ہوئے بڑے بڑے نام

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت کی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل کے میچوں میں سپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات کی سماعت کے دوران جمعے کو کئی ایسے بڑے ناموں کا انکشاف کیا جن کے خلاف ان الزامات کے سلسلے میں تفتیش کی گئی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان لوگوں پر کوئی جرم ثابت ہوا بھی ہے یا نہیں۔
جن افراد کے ناموں کا انکشاف کیا گیا ان میں آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن، ان کے داماد گروناتھ مئی اپن، آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ افسر سندر رمن اور راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا شامل ہیں۔سری نواسن کی کمپنی انڈیا سیمنٹس چنئی سوپر کنگز کی مالک ہے۔آئی پی ایل میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ کے الزامات کی تفتیش مدگل کمیٹی نے کی تھی اور عدالت نے کمیٹی کی فراہم کردہ فہرست میں سے ان ناموں کا انکشاف کیا۔سپریم کورٹ نے غیر دانستہ طور پر تین کھلاڑیوں کے نام بھی لیے لیکن بعد میں میڈیا کو ہدایت کی گئی کہ یہ نام ظاہر نہ کیے جائیں۔ ابھی صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف تفتیش کی گئی ہے۔عدالت نے جن تین کھلاڑیوں کے نام لیے تھے، وہ کافی دیر تک ٹی وی چینلوں پر چلتے رہے کیونکہ صحافی خبر بریک کرنے کی جلدی میں سماعت کے دوران ہی عدالت سے باہر نکل آئے تھے۔راج کندرا فلم سٹار شلپا شیٹی کے شوہر ہیں اور مرکزی تفتیشی بیورو نے بھی ان سے الزامات کے سلسلے میں تفتیش کی تھی۔سٹے بازی کے الزامات سامنے آنے کے بعد سری نواسن کو بی سی سی آئی کے سربراہ کے عہدے سے عارضی طور پر ہٹنا پڑا تھا اور اطلاعات کے مطابق وہ دوبارہ واپس آنے کی کوشش کر رہے تھے۔اس کیس میں درخواست گزار اور بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ آدتیہ ورما کے مطابق فہرست میں چھ اور نام شامل ہیں۔اس کیس کی اگلی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات گذشتہ برس سامنے آئے تھے اور اس سلسلے میں فاسٹ بالر سری سنتھ سمیت راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…