پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فیفا کے سابق عہدیدارکا جنوبی افریقا کوعالمی کپ کی میزبانی کیلئے رشوت لینے کا اعتراف

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک سٹی(نیوز ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سابق اہلکارچک بلیزر نے اعتراف کیا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان نے 2010 میں جنوبی افریقا کو عالمی کپ کی میزبانی کے لیے رشوت لی تھی۔
امریکی اخبار “دی امریکن” کے مطابق امریکی استغاثہ نے گذشتہ ہفتے فٹبال میں مجرمانہ تحقیقات شروع کی تھیں اور اس کے تحت 14 ملزمان پر ریکٹیئرنگ اور غیر قانونی طور پر پیسے کے لین دین کے الزمات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی ان میں سے فیفا کے 7 جونیئر اہلکاروں کے علاوہ 2 نائب صدور بھی شامل ہیں جب کہ 14 ملزمان کےگروپ میں سے 7 کو سوئٹزرلینڈ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
چک بلیزر کا کہنا ہے کہ ’2004 اور 2011 میں انہوں نے اور فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے دیگر ارکان نے 2010 کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے جنوبی افریقا کے انتخاب کے لیے رشوت لینے کی حامی بھری تھی جب کہ امریکا کے محکمہ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ فیفا عہدیداروں کو 24 سال کے عرصہ میں 90 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رشوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چک بلیزر 1990 سے 2001 تک فیفا کی شمالی اور وسطی امریکا اور کیریبیئن ریجین کے دوسرے اہم ترین عہدیدار رہے تھے اور وہ 1997 سے 2013 تک فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی رہے تھے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…