اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقتصادی سروے کے مطابق اقتصادی شرح نمو، زرعی ترقی اور ایف بی آر کے محاصل کے اہداف بھی حاصل نہ کئے جا سکے۔ سروے دستاویز کے مطابق اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5.1 فیصد تھا، جو محض 4.24 فیصد رہی جبکہ زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہ کیا جا سکا۔ ترقی کی شرح 3.3 فیصد کے مقابلے میں 2.8فیصد رہی، صنعتی شعبے کی ترقی 6.8 فیصد کے مقابلے میں 3.62 فیصد رہی۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2810 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس میں تین بار نظر ثانی کی گئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق برآمدات 20 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد کم ہیں۔ اقتصادی سروے کے مطابق گنے کی پیداوار میں 7.13 فیصد گندم 2 فیصد اور مکئی کی پیداوارمیں 5 فیصد کمی ہوئی۔ حکومت نے ناکامیوں کی تمام تر ذمہ داری ناموافق موسم، سیلاب اور دھرنوں کے علاوہ توانائی بحران پر ڈال دی اور کہا ہے کہ اس کے برعکس عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں افراط زر کی شرح میں 3.2 فیصد کمی ہوئی۔ مہنگائی کی شرح کا ہدف 8 فیصد مقرر کیا گیا تاہم یہ صرف 4.8 فیصد رہی۔ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کو بھی کم کرنے میں حکومت کامیاب رہی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 2.9 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.4 ارب ڈالر ہو گیا۔ اقتصادی سروے میں آئی ایم ایف کی جانب سے 1 ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط اور 1 ارب ڈالر کے سکوک بانڈ کے اجرا کا بھی ذکر ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور ادائیگیوں میں توازن آیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ















































