بالی ووڈ سٹارز ورلڈکپ سیمی فائنل ہارنے پر بھارتی ٹیم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

11  جولائی  2019

نئی دہلی (این این آئی) بالی ووڈ سٹارز کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔ٹویٹر پر ایک بیان میں عامر خان نے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بس آج ہمارا دن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے بھارت پہلے ہی ورلڈکپ جیت گیا تھا جب اْس نے ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹیم میچ میں بہت اچھا کھیلی مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون، سوناکشی سنہا، بپاشا باسو، ایوشمن کھرانہ اور دیگر بھی اپنی ٹیم کی حمایت میں آئے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے۔اداکار رشی کپور نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ایوشمن کھرانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے، ہماری ٹیم لڑ کر ہاری۔ہدایتکار کرن جوہر نے کہا کہ آج ہماری ٹیم کو نظر لگ گئی، لڑکوں نے آج میچ کے دوران جان لڑائی، ہمیں صرف ہار کو ہی نہیں دیکھنا چاہیے۔بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ٹیم کو ’’اآل دی بیسٹ‘‘ کہوں گی۔ مجھے کوہلی الیون پر فخر ہے، آج کا دن کرکٹ میں ہمارے لیے برا دن تھا، دھونی اور جڈیجا نے شاندار بیٹنگ کی۔سدارتھ کا کہنا تھا کہ ہم لڑ کر ہارے، ہم نے شروع میں ہی ہتھیار نہیں پھینکے، نیوزی لینڈ شاندار میچ کھیلی۔ میرے لیے بہت مشکل تھا کہ میچ دیکھوں کیونکہ میچ کے دوران میرا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…