لندن(این این آئی)مل اور تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ انوپما پرمیشورن نے بھارتی فاسٹ بائولر جسپر یت بمرا کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بائولر جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کے معاشقے کی خبریں میڈیا میں گرم ہیں لیکن اداکارہ نے اس حوالے سے کھل
کر بات کی ہے۔ اداکارہ نوپما پرمیشورن نے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے مابین صرف اچھی دوستی ہے۔یاد رہے کہ بھارت کے کرکٹرز اور اداکاروں کے مابین معاشقے اور شادیاں ہونا معمول کی بات ہے جس کی واضح مثال محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما، یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ ، ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا ہیں۔