جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کی کیپ کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کر اچی (این این آئی)اداکار یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اقراء عزیز کی کیپ کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی۔۔اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ایوارڈ تقریب کے لیے میچنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا اور تقریب میں ان کی جوڑی سفید رنگ کے کوٹ سوٹ میں دکھائی دی۔

دونوں کے ملبوسات معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے تیار کیے جو اکثر بالی وڈ اور دیگر نامور شخصیات کے ملبوسات کی ڈیزائننگ کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کے کوٹ سوٹ میں کیپ کا اضافہ دیکھا گیا اور ساتھ ہی طویل پونی والے اسٹائل نے انہیں سب سے منفرد کیا۔یاسر حسین اور اقراء عزیز دونوں نے ملبوسات کو تیار کرتے وقت کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی کیپ پر بنے نقش و نگار اور مصوری ڈیزائنر نے خود ہاتھوں سے تیار کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیزائنر علی ذیشان نے اقراء عزیز کی کیپ کے لیے سیاہ اور سفید رنگ کے ساتھ ’لو برڈز‘ کی تھیم پسند کی جسے محنت اور لگن سے ہاتھوں سے تیار کیا۔اقراء کی کیپ پر ڈیزائنر اور ان کے ساتھیوں نے ہاتھ سے مصوری کی ہے جس میں دل، پرندے اور سیاہ و سفید پھول پتیاں ڈیزائن کیں۔یاسر حسین نے علی ذیشان کی کاریگری کی داد دیتے ہوئے کہا کہ ’جادو گر کا جادو ہاتھوں کا کمال ہے، کرتے تم کیسے ہو سب کا یہ سوال ہے‘۔اداکارہ نے علی ذیشان کا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب محبت اور فن کا معاملہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…