بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

عاطف اسلم نے فلم ’’آئینہ ‘‘کا گیت گاکرماضی کی ہیروئن شبنم کا دل جیت لیا

datetime 10  جولائی  2019 |

کر اچی (این این آئی)اٹھارویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے 1977ء میں ریلیز ہونے والی فلم’’ آئینہ ‘‘کا سپر ہٹ گیت ’’مجھے دل سے نہ بھلانا‘‘ اپنی آواز میں گاکرماضی کی عظیم ہیروئن شبنم کو خراج تحسین پیش کیا اور سب کے دل جیت لیے۔

اس موقع پر موجود معروف فن کاروں، ہنر مندوں، فیشن ڈیزائنرز، نئی نسل کے ماڈلز، سینئر اداکارہ سنگیتا، طیفا ان ٹربل کی ہیروئن مایا علی، لوڈ ویڈنگ کی ہیروئن مہوش حیات، لال کبوتر کی ہیروئن منشا پاشا، حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم باجی کی ہیروئن میرا جی اور اس فلم کے ڈائریکٹر، ثاقب ملک، شوبز انڈسٹری میں پچاس برس مکمل کرنے والے سینئر ترین فلمی ہیرو ندیم بیگ، عثمان پیرزادہ، ہدایت کار نبیل قریشی، فضا علی مرزا اور اقرا عزیز نے ماضی کی ہیروئن شبنم کو شان دار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔دوران پرفارمنس عاطف اسلم اسٹیج سے نیچے اتر آئے اور ندیم، شبنم کی جوڑی کو اپنے ساتھ اسٹیج پر لے گئے۔ اس موقع پر ہال مسلسل تالیوں سے گونجتا رہا۔شبنم نے عاطف اسلم کے سر پر ہاتھ رکھا اور بہت ساری دعائیں دیں، جب کہ ندیم نے اپنی گفتگو میں لکس اسٹائل کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے شبنم کو بنگلہ دیش سے پاکستان کی سب سے بڑی شوبز تقریب میں مدعو کر کے ان کی بہترین انداز میں پذیرائی کی۔اس سلسلے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…