اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیکر ان کی جگہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ کا بینہ ڈویژن نے وزیر مملکت بر ائے ریو نیو حماد اظہر کووفاقی وزیر بر ائے ر یونیو ڈویژن بنا نے اور حفیظ شیخ کی ریونیو ڈویژن کے قلمدان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حماد اظہر
کے وفاقی وزیر بننے سے اب ایف بی آر کا وزارت خزانہ پر انحصار ختم ہو گیا ہے۔ بطور وفاقی وزیر حماد اظہر براہ راست اپنی سمریاں کابینہ کو بھیج سکیں گے۔اس سے قبل ڈ اکٹر عبد الحفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر بر ائے خزانہ ، اقتصادی امور اور ریو نیو ڈویژن تھے ۔ اب وہ صرف خزانہ و اقتصا دی امور کے انچارج وزیر ہونگے۔یاد رہے کہ اسد عمر کی جانب سے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا تھا۔