منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چینی جنگجو لڑکی کی تلوار بازی دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)آنے والی ہولی وڈ اینیمیٹڈ لائیو ایکشن فلم ’مولان‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھتے ہی لوگ دنگ رہ گئے،مولان لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے اور یہ فلم چین کی جنگجو خاتون کی بہادری کے گرد گھومتی ہے۔

ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم بنانے کا اعلان 2016 میں کیا تھا، تاہم ڈزنی اسٹوڈیو کو فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات درپیش آئیں،ڈزنی اسٹوڈیو نے ہیروئن کو دنیا کے پانچ بر اعظموں اور ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کے بعد چینی اداکارہ لیو یفائے کو مرکزی کردار کیلئے منتخب کیا تھا۔’مولان‘ لائیو ایکشن کی ہدایات نکی کیرو نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔فلم کی کہانی ’مولان‘ نامی چینی جنگجو لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو چین کی حقیقی جنگجو خاتون تھیں۔فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔ہوا مولان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ چینی مارشل آرٹ کے مختلف اسٹائل کی ماہر تھیں۔فلم کے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں چینی اداکارہ لیو یفائے کو چینی جنگجو لڑکی کے کردار میں ڈھلتے ہوئے اور دشمنوں کو تلواروں سے زیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہوا مولان کی گھر میں ہی ایسی تربیت کی جاتی ہے کہ وہ جوان ہوکر جنگجو بن جاتی ہیں اور حریفوں کو سبق سکھاتی ہیں۔ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم بتایا گیا ہے کہ فلم کو آئندہ برس موسم بہار میں ریلیز کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…