کراچی(آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے ‘مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہیں گزشتہ ماہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں،اداکارہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کا شکار تھیں، جبکہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ذہین طاہرہ کا انتقال منگل کی صبح 4بجے کراچی کے نجی ہسپتال
میں ہوا،ذہین طاہرہ کے پوتے دانیل شہزاد خان نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے سب کیساتھ یہ خبر شیئر کی۔واضح رہے کہ ٹی وی کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ پیشے سے پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی تھیں،وہ پی ٹی وی کے سب سے مقبول ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔60 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ذہین طاہرہ نے خالہ خیرن، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، سمیت لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔2013 میں اداکارہ کو پاکستانی ٹیلی ویڑن انڈسٹری میں اپنی خدمات کے لیے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا