منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ سمیرا ریڈی نے سوشل میڈیا صارفین کو ’’توبہ توبہ ‘‘کرنے پر مجبورکردیا

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مسافر، دے دنا دن اور ’میں نے دل تجھ کو دیا‘جیسی ہندوستانی فلموں میں کام کرنے کے بعد شہرت حاصل کرنے والی بھارت کی مشہور اداکارہ سمیرا ریڈی ہندوستانی فلم انڈسٹری سے کچھ عرصہ سے غائب ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو اپنی نجی اور سوشل لائف کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔2014

میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سمیرا ریڈی اب دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں تاہم حمل کے آخری مہینے میں سمیرا ریڈی نے ایسا بولڈ فوٹو شوٹ کروا کے اپنے انسٹا گرام اور فیس بک پر شیئر کیا ہے کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ’’ توبہ توبہ‘ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سمیرا ریڈی رواں ماہ دوسرے بچے کی ماں بننے جا رہی ہیں اور کسی بھی وقت ان کے گھر میں ’’نیا مہمان ‘‘ آ سکتا ہے ،ایسی صورتحال میں خواتین اپنی بہت زیادہ حفاظت اور احتیاط کرتی ہیں جبکہ ایسے وقت میں خواتین کوئی بھی مشکل کام کرنے سے کتراتی ہیں جس سے انہیں یا ان کے ہونے والے بچے کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے لیکن سمیرا ریڈی نے شرم و حیا کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے حمل کے آخری مراحل میں سوئمنگ پول کے اندر نہ صرف فوٹو شوٹ کروایا ہے بلکہ اپنی نیم برہنہ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہیں ۔سمیرا ریڈی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جو اب چار سال کا ہے۔یاد رہے کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سمیرا ریڈی کا وزن اچانک بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے کسی بھی تقریب میں جانا چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل دو سال کی محنت کے بعد سمیرا ریڈی نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کرتے ہوئے تقریبا 35 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…