ساہیوال(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ریلوے اسٹیشنوں کے بکنگ آفس24گھنٹے کھلے رکھنے کے اعلان کے بعد بکنگ آفس مذاق بن کر رہ گئے ہیں کیونکہ بکنگ آفس کا سٹاف نہ ہونے کی بنا پر دوسرے شعبہ کے کلرکوں کو عارضی ڈیوٹی اضافی دے دی جاتی جو کہ دو،دو ڈیوٹیاں
کرنے کے بہانے غائب رہتے ہیں۔اور ریلوے اسٹیشن پر بکنگ کیلئے آنے والے مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ بکنگ آفس کا ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر مستقل سٹاف تعینات کیا جائے اور دوہری ڈیوٹی سسٹم کو بند کیا جائے۔