جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

بگ باس انتظامیہ کی زائرہ وسیم کو سیزن 13میں شمولیت کی پیشکش ،اداکارہ کی بھی شو میں دلچسپی

datetime 7  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی انتظامیہ نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے سیزن 13 میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی انتظامیہ نے دنگل گرل زائرہ وسیم سے شو میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ کو

یہ پیشکش دلچسپ بھی لگی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ شوکا حصہ ہوں گی یا نہیں۔بگ باس اپنے متنازع مواد اور فنکاروں کو شومیں بلاکر لڑائی جھگڑے کروانے کے لیے مشہور ہے۔ تاہم پچھلے کچھ سیزن سے بگ باس شائقین میں وہ توجہ حاصل نہیں کرپارہا جو اسے اپنے ابتدائی سیزن میں حاصل تھی اور اس وقت بالی ووڈ میں صرف زائرہ کے ہی چرچے ہیں جس کی وجہ سے شو کو اچھی ریٹنگ مل سکتی ہے۔بگ باس سیزن 13 رواں سال ستمبر میں شروع ہورہا ہے اور اس بار شائقین کی توجہ بڑھانے کے لیے شو میں تھوڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق اس سیزن میں صرف مشہور شخصیات ہی شو کا حصہ بنیں گی۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے وہ اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ زائرہ کے اس اعلان نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی، شوبز سے وابستہ کچھ فنکاروں نے ان کے فیصلے کو سراہاتھا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…