اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

کپاس کے کاشتکار پہلی آبپاشی مقررہ وقت پر کریں ،زرعی ماہرین

datetime 3  جون‬‮  2015 |

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) کپاس کے کاشتکاروں کو لائنو ں میں بی ٹی اقسام کی کاشت کے بعد پہلی آبپاشی 30سے 35دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پہلی آبپاشی مقررہ وقت پر یقینی بنائیں جبکہ بقیہ آبپاشیاں 12 سے15 دن کے وقفہ سے کی جائیں تاہم پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پودے کو پانی کی کمی نہیں ہونے دینی چاہیے اور ہر 6 سے9دن کے وقفہ سے پانی لگاتے رہنا چاہیے تاکہ پودے کو پانی کی کمی کی علامات سے بچایاجاسکے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ ڈرل سے لائنوںمیں کاشت کی گئی روائتی چھوٹے قد والی کپاس کی اقسام کو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے 40دن اور لمبے قد والی کپاس کی اقسام کو 40 سے 50دن اور اس کے بعد ہر آبپاشی 12 سے 15 دن کے وقفہ سے کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بی ٹی اقسام کیلئے بوائی کے بعد نائٹروجنی کھاد کا چھٹا حصہ 30سے35دن بعد جبکہ باقی ماندہ نائٹروجن کھاد ایک پانی چھوڑ کر اگلے پانی پر ڈالنی چاہیے جبکہ روائتی اقسام کیلئے بوائی کے بعد نائٹروجن کھاد کابقیہ تیسرا حصہ ڈوڈیاں بننے پر اور باقی ماندہ نائٹروجن پھول شروع ہونے پر استعمال کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ کھیتوں میں اور ارد گرد پائی جانیوالی سفید مکھی ، ملی بگ اور لیف کرل وائرس کے میزبان پودوں کا کام دینےوالی جڑی بوٹیاں بھی بروقت تلف کردینی چاہئیں تاکہ کپاس کی فصل کو نقصان نہ پہنچ سکے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…