جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

37ویں بین الاقوامی نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈز جلد ریلیز کئے جائیں ، کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /لاہور(آن لائن )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے رواں سال ستمبر میں لاہور میں منعقدہو نے والی کارپٹ کی 37ویں بین الاقوامی نمائش کے تیاریوں کیلئے فنڈز جلد ریلیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر غیر ملکی خریداروں کو حتمی پیکج کی پیشکش نہیں کی جا سکتی ،بیرون ممالک ابتدائی رابطے مکمل ہو گئے ہیں اور

غیر ملکی خریداروں کی جانب سے مثبت رد عمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے زونز کا مشترکہ اجلاس چیئرمین نعیم ساجد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سی ٹی آئی کے سابق چیئر پرسن سعید خان ، اکبر ملک ، میجر اختر نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے نمائش کی ابتدائی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ فی الفور فنڈز ریلیز کئے جائیں تاکہ غیر ملکیوں سے ہونے والے ابتدائی رابطوںکو حتمی شکل دی جاسکے ۔ ایسویسی ایشن کے چیئرمین نعیم ساجد نے کہا کہ کارپٹ کی 37ویں عالمی نمائش سے ہمار ی انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔ حکومت کو چاہیے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کے تناظر میں ہماری معاونت اور سرپرستی کرے تاکہ نمائش کے سو فیصد نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ نمائش میں معیاری اور جدید ڈیزائنوں سے مزین مصنوعات کو ڈسپلے کیا جائے ۔معیار اور ڈیزائن کے اعتبار سے ہماری مصنوعات دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں تاہم انہیں مارکیٹنگ کی اشد ضرورت ہے اور کارپٹ کی عالمی نمائش اس کیلئے بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے ۔اس موقع پر زیر ریٹنگ رجیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ برآمدی شعبوں کی تنظیموں سے رابطہ کرکے ان کے تحفظات دور کئے جائیں اورزیرو ریٹنگ رجیم کو ختم کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…