بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

ایمن سے شادی سے قبل کتنی لڑکیوں سے محبت ہوئی؟ منیب بٹ دل کی بات زبان پر لے آئے

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمن سے شادی سے قبل انہیں کئی لڑکیوں سے محبت ہوئی تھی۔ایک انٹرویومیں منیب بٹ نے اپنی کئی روز تک چلنے والی شادی اور ایمن سے ملنے سے قبل کی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کئے۔

اداکار منیب بٹ نے شادی پرہونیوالی تنقید پرکہا کہ انہیں زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا جشن منانا بہت پسند ہے۔ اور انہوں نے بچپن میں ہی سوچ لیا تھا کہ جب وہ شادی کریں گے تو بہت بڑے پیمانے پر کریں گے۔اداکار منیب بٹ نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی محبت بہت چھوٹی عمر میں ہوگئی تھی جب وہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم تھے لیکن اس لڑکی کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ منیب بٹ نے کہا کہ یہ عمراتنی چھوٹی ہوتی ہے کہ جو لڑکی آپ سے ہنس کر بات کرلے اس سے محبت ہوجاتی ہے چاہے وہ آپ کی کلاس میں ہویا کسی دوسری کلاس میں ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا تھا، اگر ایک لڑکی نے ٹھکرادیا تو دوسری سے ہوگئی، تاہم ایک بار ایک لڑکی سے سنجیدہ محبت بھی ہوئی لیکن اس لڑکی نے ان کا دل توڑدیا۔ایمن سے ملاقات کا دلچسپ احوال بتاتے ہوئے منیب بٹ نے کہاکہ جب وہ دونوں ایک ٹیلی فلم کیلئے پہلی بارملے توہم دونوں کی عمرمیں تقریباً 6 سال کا فرق تھا اور شروع میں میں ایمن کو اپنی چھوٹی بہنوں کی طرح سمجھتا تھا، تاہم وقت کیساتھ ساتھ ہم دونوں کی دوستی مضبوط ہوتی گئی۔ کچھ سال گزرنے کے بعد جب میرا ایک لڑکی سے تعلق ختم ہوا جس کی وجہ سے میں دلبرداشتہ ہوگیا تو ایمن نے میرا ساتھ دیا اورمیں نے ایمن سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس طرح ہماری شادی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…