منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیف بھی سلمان خان کی فٹنس کی دلدادہ نکلی

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کی فٹنس کی دلدادہ نکلی۔بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کسرتی جسم اور 6 پیکس کی وجہ سے پہچانے جانے والے دبنگ اداکار سلمان خان کا انڈسٹری میں کوئی ثانی نہیں۔ لیکن ان دنوں سلمان خان بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ وہ اکثر ورزش کے دوران کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں اور ساتھ ہی مداحوں کی رہنمائی کے لئے منفرد مکالمات بھی لکھتے ہیں۔سلمان خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ورزش کرتے نظر

آرہے ہیں۔ اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اگر دکھانا ہے، ہرانا ہے، مارنا ہے تو محنت کرکے اپنا لیول بڑھا کے کام سے مارو کیوں کہ سخت محنت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔سلمان خان کے کسرتی جسم کو دیکھ کر اْن کے مداح دیوانے تو ہیں ہی تاہم اب کترینہ کیف بھی سلو میاں کے جسمانی خدو خال کی شیدائی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں دبنگ خان کو فٹنس آئیکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی اداکار کا تن سازی کے لئے پر جوش ہونا بہت متاثر کن عمل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ماہرانہ انداز میں ورزش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…