منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

امریکی گلوکارہ نکی مناج سعودی عرب میں پرفارم کریں گی

datetime 5  جولائی  2019 |

ریاض(این این آئی) امریکی ریپر نکی مناج رواں ماہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جلوے بکھیریں گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ریپر نکی مناج رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنسرٹ کریں گی جس پر سعودی عرب میں اس قسم کے

ہونے والے کنسرٹ کی اطلاعات کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی مشہور اداکارہ اپنی نئی ویڈیوز بھی لانچ کریں گی۔ یہ خبر ایم ٹی وی کی طرف سے سامنے آئی ہے جس کی تصدیق برطانوی گلوکار لیام پائن اور امریکی ڈی جے سٹیو اوکی نے بھی کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق کنسرٹ منعقد کرنے والے روبرٹ کورکی کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکارہ نکی مناج اس شو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں، جدہ میں پرفارم کرنے کے ساتھ اسی شہر میں قیام بھی کریں گی۔ سب جانتے ہیں نکی مناج عوام کا دل جیتنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔اس موقع پر گلوکارہ کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ یہ لمحہ میرے قابل فخر ہے اور یہاں پرفارم کر کے میرا خواب پورا ہو رہا ہے کیونکہ جس ملک میں پرفارم کرنا جا رہی ہوں یہاں کی زیادہ تر آبادی 30 سال سے بھی کم عمر کی ہے جو میرے شو کو پسند کرے گی۔ٹویٹر پر ایک خاتون نے اپنے تاثرات لکھتے ہوئے کہا کہ نکی مناج اپنے گانوں میں عریاں لباس پہنتی ہے اور الفاظ بھی نازیبا والے استعمال کرتی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ عبایا پہن کر سعودی عرب میں پرفارم کریں گی ’’یہ کیا بکواس ہے‘‘۔دوسری طرف سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسے ایونٹ سے شہریوں کو تفریح کے مواقع ملیں گے، ملک میں بیروز گار نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنے کیلئے بہتری طریقہ ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹرٹینمنٹ کیلئے آئندہ ایک دہائی میں 64 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ایسے وقت میں کنسرٹ ہو رہا ہے جب شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ملک کو قدامت پسند معاشرے سے نکال کر آزاد خیال معاشرے کی طرف لے جانا چاہتے ہیں جس کے لیے حال ہی میں متعدد سینما گھر بھی کھولے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…