منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سنجے دت کی بیٹی ترشالادت کا چاہنے والا انہیں ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلا گیا

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سنجے دت کی بیٹی ترشالادت نے اپنے گہرے دوست کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔ناموربالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بڑی بیٹی ترشالا دت نے سوشل میڈیا پراپنے بوائے فرینڈ کی اچانک موت پرغم کا اظہارکرتے ہوئے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ترشالا دت نے اپنے بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، مجھ سے محبت کرنے، میری حفاظت کرنے اور میرا خیال رکھنے کے لیے تمہارا شکریہ۔ تم نے

مجھے زندگی میں بہت خوشیاں دیں، میں دنیا کی خوش قسمت لڑکی ہوں جس کی تم سے ملاقات ہوئی، تم ہمیشہ میرے اندررہوگے، میں تم سے محبت کرتی ہوں اورہمیشہ تمہیں یاد کروں گی جب تک کہ ہم دوبارہ نہیں مل جاتے۔ترشالا دت اکثراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی اوراپنے بوائے فرینڈ کی تصاویر شیئر کرتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی اپنے دوست کا نام ظاہرنہیں کیا۔ ترشالا کی پوسٹ کے مطابق ان کے دوست کی موت 2 جولائی کو ہوئی تھی تاہم موت کی وجہ کیا تھی اس بارے میں بھی ترشالا نے کچھ نہیں بتایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…