منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وہ معروف خاتون گلوکارہ جس سے ایران پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد بے دخل کر دیا گیا

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانوی گلوکارہ جوس سٹون کا کہنا ہے کہ ایران کے حکام نے انہیں ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ گلوکارہ کے مطابق وہ ہیڈ سکارف کیساتھ ایران پہنچی تھیں لیکن کچھ دیر کے بعد بیدخل کیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جوس سٹون نے ایران پہنچنے اور ڈی پورٹ کیے جانے کی تفصیل انسٹا گرام پر ویڈیو کے ذریعے بیان کی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام نے کچھ دیر کے لیے پابند رکھا اور پھر ڈی پورٹ کرنیکی اطلاع دی۔ ویڈیو میں انہوں نے سفید رنگ کا حجاب پہن رکھا ہے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ جانتی

ہوں کہ ایران میں خواتین کے اکیلے پرفارم کرنیکی اجازت نہیں لیکن پھر بھی اس ملک کو دیکھنا چاہتی تھی۔ ہوائی اڈے پر حکام احترام اور نرمی سے پیش آئے۔دوسری طرف ایران حکام نے سٹون کو بلیک لسٹ‘ بھی قرار دے دیا ہے تا کہ وہ دوبارہ ایران میں داخل ہو کر کوئی عوامی تقریب کا اہتمام کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بلیک لسٹ کیے جانے کی تصدیق برطانوی گلوکارہ نے بھی کر دی ہے۔ جوس سٹون ایران کے مشہور سیاحتی جزیرے کِش پہنچی تھیں۔ کش جزیرہ خلیج فارس میں واقع ہے اور ایرانی صوبے ہرمزگان کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…