منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

زائرہ وسیم کونا شکرا کہنے پرروینہ ٹنڈن اب پچھتاوے کا شکار

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو دنگل گرل زائرہ وسیم کونا شکرا کہنے پر پچھتاوے کا احساس ہونے لگا جس کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ اور’’دنگل‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے مذہب کی خاطر بالی ووڈ چھوڑنے کے اعلان نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی ہے اورہرکوئی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کررہا ہے۔

تاہم اداکارہ روینہ ٹنڈن وہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے زائرہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناشکرا قراردیا تھا اورکافی سخت لہجے میں کہا تھا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صرف دو فلمیں کرنے والی اداکارہ اس انڈسٹری کوچھوڑرہی ہے جس نے اسے سب کچھ دیا۔ میں صرف یہی کہہ سکتی ہوں کہ اگرجانا ہے تو باوقار طریقے سے جائیں اور اپنے تنگ نظر خیالات اپنے تک ہی محدود رکھیں۔لیکن اب روینہ ٹنڈن کواپنے الفاظوں کی سختی کا اندازہ ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے فوری ردعمل پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرہ کا فیصلہ ہم جیسے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہے جو فلموں، سینما اورانڈسٹری سے محبت کرتے ہیں۔ میں اپنی پہلی ٹوئٹ ڈیلیٹ کررہی ہوں جس میں نہایت سخت الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ 18 سالہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی طویل فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اپنے مذہب سے دورہوتی جارہی ہیں لہٰذا وہ بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…