ریاض(آن لائن) سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے کا منصوبہ بنانے اور نافذ کرنے والوں کا جلد احتساب ہوگا۔ یہ احتساب بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے عین مطابق ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر مملکت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بتایا کہ عرب ممالک، خطے اور
بین الاقوامی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں کابینہ میں پیش کی گئی تھیں۔ان میں ابہا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی رپورٹ شامل تھی۔ اس حملے میں 9شہری زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک کا تعلق بھارتاور 8کا سعودی عرب سے ہے۔ کابینہ نے ابہا ایئرپورٹ پر حملے کو دہشتگردانہ جرائم اور جنگی جرائم کے سلسلے کی کڑی قرار دیا۔