منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’دل دل پاکستان‘‘ نغمے کے شاعر نثارناسک انتقال کرگئے

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) مقبول ترین ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ کے شاعر نثار ناسک انتقال کرگئے۔ نثار ناسک گزشتہ چند برسوں سے شدید بیمار تھے، انہوں نے آخری ایام حکومتی بے حسی اورغربت کے باعث نہایت کسمپرسی میں گزارے۔مرحوم کو بدھ کے روز راولپنڈی کے علاقہ رتہ امرال میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔1987 میں مشہور پاپ بینڈ وائٹل سائنس کی جانب سے پیش کیا جانے والا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ پاکستان کا مشہور ترین ملی نغمہ ہے جسے جنید جمشید نے اپنی خوبصورت

آواز میں گایا۔ اس ملی نغمے نے جنید جمشید کوراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔ ’’دل دل پاکستان‘‘ کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاتا ہے۔ دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی یہ ملی نغمہ بچے بچے کی زبان پر ہے۔1943 میں راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شاعر نثار ناسک نے’’دل دل پاکستان‘‘ کی شاعری لکھی تھی۔، نثار ناسک کو اردو لٹریچر میں بہترین خدمات انجام دینے کے لیے پی ٹی وی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…