منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایمنسٹی سکیم کی بھرپور پذیرائی، استفادہ کرنیوالوں کی تعداد 90 ہزار ہوگئی،جانتے ہیں ٹیکس کی مد میں حکومت کو کتنی رقم حاصل ہوئی؟

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے اثاثے ظاہر کرنیکی سکیم سے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا، مدت میں توسیع سے تعداد ایک لاکھ افراد تک ہو جانے کا امکان ہے، حکومت نے سکیم کی مدت 3جولائی تک بڑھائی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تک سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد نوے ہزار تھی، اثاثے ظاہر ہونے سے حکومتی خزانے کو بیالیس ارب روپے ٹیکس کی مدمیں حاصل ہوئے۔ذرائع کے مطابق سکیم کی مدت حکومت نے 3جولائی تک بڑھائی ہے، سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ افراد تک ہو جانے کا امکان ہے، سکیم سے ملنے والے ٹیکس کا حجم 70ارب روپے تک ہوجائیگا۔گزشتہ مالی سال حکومت کی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے کم رہیں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف4150ارب روپے رکھا تھا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا حجم 3820ارب روپے رہا، جو ہدف سے 330ارب روپے کم تھا۔سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں زیادہ تر افراد پہلے ٹیکس نیٹ میں نہیں تھے، گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد پہلی بار 20لاکھ سے زائد ہوگی۔دوسری جانب ماہرمعیشت سلمان شاہ کا کہنا ہے ایمنسٹی سکیم سے مزید لوگ فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔ تین دن توسیع ویک اینڈکی وجہ سے کی گئی، تین جولائی کو آئی ایم ایف کی بورڈمیٹنگ ہوگی۔اس وقت تک آئی ایم ایف کو بھی سکیم سے پاکستان کے نتائج معلوم ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…