پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

دودھ میں زعفران ملا کر پینے سے جسم میں کونسی تبدیلی آتی ہے؟ ماہرین کے تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا جو کہ کافی فائدہ مند بھی ہوتا ہے مگر کیا کبھی چٹکی بھر زعفران دودھ میں ملانے کے فوائد کے بارے میں سنا؟ زعفران ایک سب سے مہنگا مصالحہ ہے، تاہم اس کی معمولی مقدار بھی فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ ہلدی ملا دودھ پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ اس دودھ کو بنانا بہت آسان ہے۔

اور زیادہ اجزاءکی ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔ بس چٹکی بھر زعفران کو ایک گلاس یا کپ گرم دودھ میں ملائیں اور بس۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مصالحہ ہے جس کے متعدد فوائد ہیں، تاہم دودھ میں اسے ملا کر پینے کے فوائد درج ذیل ہیں۔ موسمی نزلہ زکام سے تحفظ زعفران ملا دودھ موسمی نزلہ زکام اور بخار سے بچاؤ کا موثر ٹوٹکا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دودھ میں زعفران کو ملانا اور پھر پیشانی پر ملنا فوری طور پر بخار کو دور کرتا ہے۔ یاداشت بہتر کرے ایک گلاس زعفران ملا دودھ یاداشت کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے، عمر بڑھنے سے ذہنی تنزلی سے بچاؤ کے لیے یہ مفید اور یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔ شہد کے 9 زبردست فوائد بے خوابی کا مسئلہ دور کرے کیا آپ کو رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں زعفران ملا دودھ مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مختلف طبی مسائل کو دور کرتے ہیں، جن میں بے خوابی کا مسئلہ بھی ہے جبکہ یہ ڈپریشن سے بچاؤ کے لیے بھی مددگار مشروب ثابت ہوسکتا ہے۔ زعفران میں موجود مینگنیز جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ دل کے لیے فائدہ مند چٹکی بھر زعفران کو دودھ میں ملا کر پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، یہ خون کی گردش کو حرکت میں لاکر شریانوں کو سخت ہونے سے روکتا ہے۔ اس مصالحے میں موجود اجزاءکولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراض قلب کے خطرے میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔ ممکنہ طور پر دمہ اور الرجی سے بچاؤ ایک گلاس زعفران ملا دودھ جوڑوں کے درد، دمہ اور موسم سے جڑی الرجیز کو دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، اس میں موجود ورم کش خصوصیات اس حوالے سے مدد دیتی ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…