ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’انداز اپنا اپنا ‘ کے سیکوئل کی تیاریاں

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی شہرہ آفاق فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔سال 1994ء میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور عامر خان کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے مصنف دلیپ شکلا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں فلم کے سیکوئل کا اسکرپٹ لکھ رہا ہوں لیکن اب میرے لیے اس فلم کا سیکوئل لکھنا آسان نہیں کیوں کہ جس طرح کی وہ فلم تھی اور جو اس کی مقبولیت تھی اسے مدنظر رکھتے ہوئے اس سیکوئل کو مزید دلچسپ بنانا ہوگا۔اس سیکوئل میں سلمان اور عامر کی شمولیت کے سوال پر مصنف نے بتایا کہ یہ

سیکوئل سلمان خان اور عامر کے بغیر نامکمل ہوگا اس لیے اْن کی موجودگی اہم ہے جب کہ اس بار ان دونوں اداکاروں کے ساتھ مزید تین اداکار بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کرینگے۔دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سیکوئل میں رنویر سنگھ، ورون دھون،عالیہ بھٹ اور کریتی سنن کو بھی شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 1994ء میں راج سنتوشی کی ہدایت کاری میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامر خان، سلمان خان ، کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی ادا کیے تھے جب کہ اس فلم میں پریش راول اور شکتی کپور کی لاجواب اداکاری اور کامیڈی آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…