جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

ایشا دیول نے اپنی دوسری نومولود بیٹی کا نام میرایاتختانی رکھ دیا

datetime 1  جولائی  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی اوراداکار دھرمیندر کی بیٹی بھارتی اداکارہ ایشادیول کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش ہوئی ہے ، اس سے قبل بھی ان کی پونے دو سال کی ایک بیٹی ہے ۔ ایشادیول اور ان کے خاوند بھرت تختانی نے دوسری نومولود بیٹی کا نام

میرایاتختانی رکھا ہے اوربیٹی کی پیدائش کے اعلان کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا۔ پوسٹر کی صورت میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے خاندان میں خوش آمدید، ایک لڑکی میرایاتختانی10جون 2019ء کو پیداہوئی ، اور یہ پوسٹربڑی بہن رادھیہ، والدین ایشا اور بھرت کی طرف سے شیئرکیاگیا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا’’ ڈھیر سارا پیار اور نیک خواہشات کیلئے بہت بہت شکریہ‘‘۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایشا اور بھارت کی شادی 2012ء میں ہوئی تھی ،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اوردھرمیندرجیسے کامیاب اداکاروں کی بیٹی ایشادیول کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ایشانے 2002 میں فلم ’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، فلم باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی تاہم ایشاکو بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ایشا نے اپنے کیرئیرمیں متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم فلم’’دھوم‘‘اور’’یووا‘‘کے علاوہ وہ اور کسی فلم میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ان کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلمساز انہیں فلموں میں کاسٹ کرتے تھے تاہم پے درپے فلاپ فلمیں دینے کی وجہ سیانہیں کام ملنا بند ہوگیا۔فلموں میں ناکامی کے باعث ایشانے شادی کرنے میں ہی عافیت جانی اور بھارتی بزنس مین بھرت تختانی سے 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ایشا اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوارزندگی گزاررہی ہیں۔ جب کہ ان کے والدین اپنی بیٹی کے ماں بننے پربے انتہا خوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…