جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

سونم کپور نے آنند آہوجا سے ملاقات اور محبت کی کہانی بیان کر دی

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور گزشتہ سال مئی میں نئی دہلی کے کاروباری شخص آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اب شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد سونم کپور نے آنند آہوجا سے ملاقات اور محبت کی کہانی بیان کر دی ہے جو ایسی حیران کن ہے کہ سن کر ’جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں‘ والی کہاوت پر یقین آ جائے۔سونم نے بتایا ہے کہ میں سنگل تھی اور

میرے دوست مجھے کسی کے ساتھ رشتے میں دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ شخص آنند آہوجا کا دوست تھا جس کے ساتھ میرے دوست چاہتے تھے کہ میں محبت کا رشتہ قائم کر لوں۔ ایک بار میرے دوست مجھے دھوکے سے تاج ہوٹل کی بار میں لے گئے۔ وہاں پہنچ کر مجھے پتا چلا کہ میرے دوستوں نے آنند آہوجا اور ان کے اس دوست کو بھی مدعو کر رکھا تھا۔سونم نے اپنی محبت کی کہانی سناتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ 2015ء کی بات تھی جب میں اپنی فلم ’پریم رتن دھن پائیو‘ کی پروموشن میں مصروف تھی۔ جب میں نے وہاں بار میں آنند اور ان کے دوست کودیکھا تو میں اپنے دوستوں پر برہم ہوئی اور ان سے کہا کہ مجھے کسی سے ڈیٹ کرنا یا شادی کرنا بالکل پسند نہیں اور میں ان احمقانہ باتوں پر یقین بھی نہیں رکھتی۔ میں نے وہاں آنند اور اس کے دوست کو پہلی بار دیکھا۔سونم نے مزید بتایا کہ پھر ایک روز مجھے فیس بک پر آنند کی فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہوئی، ساتھ ہی اس نے ایک میسج بھی کیا جس میں اس نے لکھا کہ تم ابھی سنگل ہو؟ کیونکہ میرا وہ دوست بھی اب تک سنگل ہے اور لندن میں ہوتا ہے، اگر تم کبھی لندن جائو تو اس سے رابطہ کرنا۔یہ آدھی رات کا وقت تھا جب مجھے آنند کا یہ میسج ملا۔ میں نے اسے جواب میں لکھا کہ پہلی بات یہ کہ تم نے اتنی رات گئے مجھے میسج کیوں کیا۔ میری زندگی کسی سکول ٹیچر جیسی ہے۔ میں رات کو جلدی سوتی اور صبح جلدی اٹھتی ہوں۔ آئندہ اتنی رات گئے مجھے تنگ مت کرنا اور دوسری بات کہ اگر تمہارے دوست کو مجھ میں دلچسپی ہے تو اسے خود مجھے میسج کرنا چاہیے، تم کیوں میسج کر رہے ہو؟ یہ وہ پہلی گفتگو تھی جو میری اور آنند کی ہوئی اور اس کے بعد گفتگو ایسی شروع ہوئی کہ کب محبت میں تبدیل ہو گئی، ہمیں کچھ پتا ہی نہیں چلا۔ وہ مجھے اپنے دوست کے ساتھ ملانا چاہتا تھا لیکن خود میری زندگی میں آ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…