منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فواد خان کو فلم ’’خوبصورت‘‘ میں کیسے کام ملا؟ سونم کپور نے اندر کی بات بتا دی

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فلم ’خوبصورت ‘ میں کوئی بھارتی اداکار کام کرنے کے لیے راضی نہیں تھا،اسی لیے پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کو لیناپڑا اورفلم کے بعد وہ سپراسٹار بن گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ فلم ’ خوبصورت ‘ میں کوئی بھارتی ہیرو کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھاکیوں کہ اس فلم کی کہانی میں لڑکی کا کردار دوسرے کرداروں سے مضبوط تھا، اسی لیے انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کا انتخاب کیا۔

جس کے بعد فواد خان سپر اسٹار بن گئے، اْن کو اپنے کردار پر اعتماد تھا۔سونم کپور نے فلم ’عائشہ اور خوبصورت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس فلم میں مرکزی کردار عورت کا ہو اس فلم میں ہیروز کام کرنے سے کتراتے ہیں اسی لیے مجھے ان دونوں فلموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ مشہور ڈرامہ ’ ہمسفر ‘ سے شہرت پانے والے فواد خان بے تحاشا پاکستانی ڈراموں ، فلموں اور میوزک انڈسٹری کیلئے کام کر چکے ہیں جبکہ اْن کی اگلی فلم ’ پرے ہٹ لو‘ عید الاضحی کے موقع پر ریلیزکی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…