جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

کسی بھی شعبے میں کامیابی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ، افتخار ٹھاکر

datetime 29  جون‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی بلکہ اس کے لئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ، شوبز میں آنے سے پہلے کئی شعبوں میں قسمت آزمائی کی لیکن مجھے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر رزق اور شہرت ملنا تھی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ انسان نیک نیتی اور لگن سے محنت کرتا رہا اسے اس کی اصل منزل

ضرور ملتی ہے اور میں اس کی زندہ مثال ہوں ۔ انسان کو صبر اور شکر کرنے والا ہونا چاہیے کیونکہ خدا کی ذات کو یہ صفت بڑی پسند ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے نے بتایا کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ’’ لائیے جے یاریاں ‘‘ آئندہ ماہ ریلیز ہو گی جس کاموضوع گھر سے دوری اور پردیس کی مشکلات ہیں۔فلم میں میرے سمیت تمام فنکاروں نے اپنے کرداربہترین طریقے سے نبھانے کی کوشش کی ہے اورمجھے امید ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو ضرورپسند آئے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…