بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیدائشی نقائص کسی میں بھی ہو سکتے ہیں اور جسمانی بھی، ضروری نہیں کہ کسی پارٹی کا ”لیڈر“ ہی ہو، فردوس عاشق اعوان نے ’وضاحت‘ کر دی

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ان کا پیدائشی ڈیفیکٹڈ کا بیان کسی خاص شخص کے لیے نہیں تھا اور جس کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ ڈیفیکٹڈ ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کا مینڈیٹ ہے، انہیں پارلیمنٹ نے پہلے سلیکٹ کیا پھر اپنے ووٹ سے الیکٹ کیا لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جسے تاحیات سپریم کورٹ نے ری جیکٹ کیا،

سلیکٹیڈ، الیکٹڈ اور ایک تاحیات ری جیکٹڈ کی بات ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ایک سیاسی لیڈر ایسا بھی ہے جو پیدائشی ڈیفیکٹد ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی کے گروپرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیدائشی ڈیفیکٹڈ طبی اصلاح ہے، اسے سیاست کارنگ کیوں دیا جارہا ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں پیچھے نہیں ہٹ رہی، بیان کسی خاص شخص کے لیے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جس کے اپنے عمل اس کی زبان کے ساتھ نہ ہوں وہ پیدائشی ڈیفیکٹڈ ہے، کوئی بھی سیاسی شخص ہو سکتا ہے جس میں پیدائشی نقائص ہو، پیدائشی نقائص جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی طور کسی میں بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیدائشی نقائص کسی میں بھی ہو سکتے ہیں اور جسمانی بھی، ضروری نہیں کہ کسی پارٹی کا لیڈر ہی ہو،دوسری جانب اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دی، پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں، وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں، اس کڑی دھوپ سے ایک بار ہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو مستقبل روشن ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…