شب برآت اللہ تعالی سے دوستی کرنے، حق کا ساتھ دینے اور نیک کاموں کی راہیں تلاش کرنے کی رات ہے، اس رات کی فضیلت کے بارے میں رسول اللہ کی کئی احادیث صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مروی ہیں۔ اس بابرکت رات اہل ایمان رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار‘ اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں مانگتے ہیں۔ اس کے علاوہ شب برات کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ آج اورکل نفلی روزہ بھی رکھتے ہیں۔
شب برات کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کااہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف نفلی عبادات ادا کریں گے، اس دوران ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود وسلام کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ علمائے کرام،مشائخ عظام اور مذہبی دانشور شب برات کی فضیلت اور امت مسلمہ کے لئے اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ نفلی عبادات کے علاوہ آج کی رات میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں اور ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔
ملک میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں، مساجد اور قبرستانوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے۔ کراچی بھر کے 193 قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار 600 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں سے 500 پولیس اہلکار سادہ لباس میں فرائض سرانجام دیں گے‘ اس کے علاوہ شہر بھر میں 200 پولیس موبائلیں، 106 موٹر سائیکل سوار اسکواڈ مختلف مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔
شب برآت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































