جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

میں آج بھی رنبیر کپور سے محبت کرتی ہوں : ماورہ حسین

datetime 28  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) اداکارہ ماورہ حسین کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ گاہے بالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو کیلئے پیغامات دیتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے رنبیر کپور کیلئے ایک بار پھر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ ماورہ حسین نے رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ایک مداح نے

اداکارہ سے رنبیر کپور کے بارے میں سوال کیا ’ کیا آپ اب بھی رنبیر کپور کی محبت میں گرفتار ہیں؟‘تو اداکارہ نے اس کے جواب میں انتہائی معنی خیز تصویر پوسٹ کی۔ایک اور مداح نے ان سے پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے اپنی رنبیر کپور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ لڑکا میری پہلی محبت ہے اور ہمیشہ مجھے اس سے محبت رہے گی۔ماورہ حسین نے بالی ووڈ میں فلم ’صنم تیسری قسم‘ میں کام کرنے کو سب سے بڑا تجربہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا۔اداکارہ نے پاک بھارت میچ کے دوران چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ملاقات کا احوال بھی بتایا اور انہیں خوش دل قرار دیا۔خیال رہے کہ اداکارہ ماورہ حسین اس سے پہلے بھی رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کا کھل کر اظہار کرتی رہی ہیں۔ ماضی میں رنبیر کپور نے بھی ماورہ حسین کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جبکہ حال ہی میں ماورہ حسین امریکہ میں رنبیر کپور کے والد اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی عیادت کیلئے بھی گئی تھیں۔ماورہ حسین اور رنبیر کپور کے حوالے سے اس وقت بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے تھے جب ماہرہ خان کی بھارتی اداکار کے ساتھ سگریٹ پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ماورہ حسین نے ٹوئٹر پر ان دنوں کچھ ایسے اشعار پوسٹ کیے تھے جن سے سوالات اٹھے اور یہ تاثر ملا تھا کہ شاید ماورہ کو ماہرہ اور رنبیر کپور کے ملنے سے دکھ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…