جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

مچل جانسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں پلیئرا ف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرلیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی۔۔۔ ا سٹریلیا کے پیسر بولر مچل جانسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ا ئی سی سی کے پلئر ا ف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ا ئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق 26 اگست 2013 سے 17 ستمبر 2014 کے دوران مچل جانسن نے 15.23 کی اوسط سے ٹیسٹ کرکٹ میں 59 وکٹیں حاصل کی جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 40 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد مچل جانسن کو ٹیسٹ کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مچل جانسن تیسرے ا?سٹریلوی کھلاڑی ہیں جنہیں رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
ا ئی سی سی کی جانب سے مچل جانسن کو سر گارڈفیلڈ سوبر ٹرافی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ سابق ا?سٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد مچل جانسن واحد کھلاڑی ہیں جو یہ ایوارڈ 2 مرتبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اس سے قبل انہوں نے 2009 میں بھی سر گارڈفیلڈ سوبر ٹرافی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ رکی پونٹنگ نے لگاتار 2006 اور 2007 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ سرگارڈ فیلڈ سوبر ٹرافی کا اعزاز حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں راہول ٹریوڈ، جیک کیلس، انڈریو فلنٹف، شیونارائن چندرپال، سچن ٹنڈولکر، جوناتھن ٹروٹ، کمار سنگاکارا اور مائیکل کلارک شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…