اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کرسی کو پیدا شدہ خطرہ ٹل گیا،مسلم لیگ (ن)کی عدم دلچسپی صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں کے آڑے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان مسلم لیگ (ن)کو صادق سنجرانی کو ہٹانے پر آمادہ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی۔ مریم نواز نے بلاول کو جوابی مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی ایسا چاہتی ہے تو تجویز کل جماعتی کانفرنس میں پیش کرے۔۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن موجودہ صورتحال میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کو سودمند نہیں سمجھتی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششوں میں حصہ دار نہ بننے کی تصدیق کردی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اب تک چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی کبھی بات نہیں کی۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہمیں ذاتی طور پر صادق سنجرانی سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ ایوان بہتر انداز میں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ چیئرمین سینیٹ کا رویہ بہترین ہے، توکیوں ان کو تبدیل کریں؟۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ بلاول بھٹو نے مریم،نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے معاملہ پر بات کی تھی مگر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کرسی کو پیدا شدہ خطرہ ٹل گیا،مسلم لیگ (ن)کی عدم دلچسپی صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں کے آڑے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان مسلم لیگ (ن)کو صادق سنجرانی کو ہٹانے پر آمادہ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی۔