جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فلم سیٹ پر خواتین کے واش روم سے خفیہ کیمرا برآمد، کیمرا لگانے والا شخص کون نکلا ؟

datetime 24  جون‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)ہولی وڈ کی ایکشن فلم ’’بانڈ 25‘‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے اور اب جس اسٹوڈیو میں اس فلم کی شوٹنگ جاری تھی وہاں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ برطانیہ کے پائن وڈ اسٹوڈیوز میں جاری تھی کہ اس موقع پر کے واش روم میں خفیہ کیمرا لگا ہوا پایا گیا۔جس کے بعد پولیس نے فلم سیٹ سے 49 سالہ شخص کو گرفتار کیا جو یہاں ملازمت کرتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس معاملے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ 49 سالہ شخص کو فی الحال

جیل میں رکھا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے خواتین اپنی اپنی کہانیوں کے ساتھ سامنے آرہی ہیں۔اس سلسلے میں اس قسم کے واقعات پر بھی سخت اقدام لینے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ فلم’’بانڈ 25‘‘ جیمز بانڈ سیریز کی 25ویں فلم ہے۔اس فلم میں ڈینیئل کریگ بانڈ کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور رپورٹس کے مطابق وہ اپنے کیریئر میں آخری مرتبہ بانڈ بننے جارہے ہیں۔فلم’’بانڈ 25‘‘ اگلے سال ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایات کیری جوجی دے رہے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…